fifaworld cup



کے بعد آج یعنی سنیچر سے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو رہا ہے۔
دوسرے مرحلے یا ناک آؤٹ راؤنڈ کا آغاز میزبان ٹیم برازیل اور چلی کے درمیان میچ سے ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے کھیلا جائے گا۔
ناک آؤٹ مرحلہ شروع ہونے سے پہلے برازیل کے کوچ لیوز فلپ سکولاری نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ناک آؤٹ مرحلے میں چلی کے خلاف میچ کی وجہ سے ان کی ٹیم زیادہ دباؤ میں ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’ذہنی دباؤ میں آنا ہمارے لیے عام سی بات ہے، خاص کر ناک آوٹ مرحلے میں کیونکہ ہمارے پاس ہارنے کی گنجائش نہیں ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’یہ عام سی بات ہے کہ ہم زیادہ خوفزدہ اور ذہنی دباؤ میں آ جاتے ہیں۔ اس لیے نہیں کہ یہ ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ برازیل میں ہو رہا ہے بلکہ اس لیے کہ یہ ورلڈ کپ ہے۔‘
" اور ذہنی دباؤ میں آ جاتے ہیں۔ اس لیے نہیں کہ یہ ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ برازیل میں ہو رہا ہے بلکہ اس لیے کہ یہ ورلڈ کپ ہے۔"
برازیل کے کوچ لیوز
    انھوں نے مزید کہا کہ ’آپ فائنل میں تب پہنچتے ہیں جب آپ جیت جاتے ہیں۔‘
   خیال رہے کہ برازیل اور چلی کے درمیان ہونے والے گذشتہ 12 میچوں میں دس      میچ برازیل نے جیتے اور دو میچ ڈرا ہوئے۔
اس عالمی کپ میں چلی کی کارگردگی بھی متاثر کن رہی ہے اس نے اپنے گروپ میچوں میں دفاعی چیمپیئن سپین اور آسٹریلیا کو ہرایا تھا۔
دنیا بھر کی 32 ٹیموں میں سے 16 نے آٹھ مختلف گروپوں میں سخت جدوجہد کے بعد دوسرے مرحلے یعنی ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ ہر گروپ میں چار ٹیمیں شامل تھیں۔
ٹورنامنٹ کا بڑا اپ سیٹ سپین، اٹلی اور انگلینڈ جیسی ٹیموں کا پہلے مرحلے میں باہر ہونا ہے۔


گروپ اے سے میزبان برازیل اور میکسیکو نے پہلے دور کی رکاوٹ پار کی جبکہ گروپ بی سے نیدرلینڈز اور چلی کی ٹیمیں اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں۔

pakistana and suadia



veena malik politice



Pakistan cricket